حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن برائے آنکولوجی جوکہ حرم مقدس حسینی کے شعبہ صحت اور تعلیم طبی کے تابع ہے ، نے عراق کے صوبہ انبار سے ایک بچے کا خصوصی آپریشن کیا جو کہ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھا اور اس آپریشن میں غیر ملکی اطباء کی خدمات لی گئیں۔
اس آپریشن میں برطانوی یونیورسٹی سے ڈاکٹر ڈنکن ویٹویل اور عراقی ڈاکٹر ھیثم نے کامیاب آپریشن کیا ۔
اس آپریشن کی تفاصیل میں تھا کہ ایک جاری عمل کرنے والی جوڑ دار ہڈی کی تبدیلی تھا جو کہ انتہائی نادر آپریشن تھا اور اس کی کامیابی اس فاؤنڈیشن کی کامیابی تھا ۔
جب کہ اس آپریشن کا خرچ چالیس ھزار ڈالربنا جو کہ حرم مقدس حسینی کے اصولوں " بچوں کے لئے مفت سہولیات کی فراہمی" کے تحت ادا کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی الوارث فاؤنڈیشن نے اسپین اور برطانیہ کے مختصین کی مدد سے مصنوعی عضو کی تیاری اور انہیں عراق امپورٹ بھی کرایا۔
اور اب یہی بچہ خصوصی علاج سہولیات کے تحت خصوصی عملے کی زیر نگرانی ہے ۔